اسلام آباد (ویب ڈیسک /ٹی این این) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم مہاتیر محمد کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر وزرا نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ بچوں نے مہاتیر محمد کو گلدستے پیش کیے جبکہ انھیں اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔
وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد اور اہم کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچی ہیں۔ مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں مہمان خصوصی ہونگے۔دفتر خارجہ کے مطابق ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد، پاکستانی صدر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات کے ساتھ وفود کی سطح پر بھی ملاقاتیں ہوں گی۔دونوں وزرائے اعظم مختلف صنعتکاروں کی گول میز کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔ ملائیشین صنعتکار آٹو موبائل اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا