سکردو(ٹی این این) سکردو محکمہ تعمیرات کے کچھ کرپٹ افسران اور چند سیاسی اور بااثر افراد کی ملی بھگت سے اپنے مفادات کیلئے ملکی حساس ادارے کے آفس62 برگیڈ اور پی ٹی ڈی سی کے ٹو موٹل کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق کے چھومیک پل تک جو سٹرک بنایا جارہا ہے اُسے پی ٹی ڈی سی ہوٹل اور 62 برگیڈ افس کے سنٹر سے بناکر ہزاروں درختوں کو کاٹ کر بنانے کا پلان تیار کرکے گرین پاکستان منصوبے کو اچھے انداز میں کامیاب بنانے کیلئے سرگرم عمل ہے اور ہزاروں درختوں کو کاٹ کر افتتاح کرنے کی تیاری کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق اُس مقام پر حکومت میں موجود کچھ اہم سیاسی اور بااثر شخصیات کے پلاٹس ہیں اور وہاں تک سٹرک پہنچانے کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ نے اتنا بڑا اقدام اُٹھانے کی ٹھان لی ہے۔
سیاسی اثررسوخ کی بنیاد پر بنائے جانے والا یہ پراجیکٹ اگر منظور ہوتے ہیں پی ٹی ڈی سی کا بڑا حصہ بھی متاثر ہوگا اس سڑک کو پی ٹی ڈی سی کے درمیان سے گزارنے سے پی ٹی ڈی سی کی اراضی دو حصوں میں تقسیم ہوگی جس کے باعث پی ٹی ڈی سی کی خوبصورتی بھی شدید متاثر ہوسکتا ہے۔ حکومت اگر اس سڑک کو پی ٹی ڈی سی ہوٹل کی بجائے چھومک محلے سے تعمیر کرتے ہیںاہل علاقہ کو بڑا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے اور اس سڑک کی وجہ سے چھومک کی بڑی آبادی کو آمدورفت کے لئے سڑک کی سہولت میسر آئے گی اور روزگار کا دروازہ کھل جائے گا ۔
سکردو کے باشعور طبقوں نے فورس کمانڈر گلگت بلتستان گورنر ،وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری اور ریاستی اداروں سے اس اہم معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پی ٹی ڈی سی ہوٹل اور آرمی افس کو متاثر ہونے سے بچانے کا مطالبہ کیا گیا ہے
محکمہ تعمیرات عامہ سکردو نے بااثر افراد کو فائدہ پہنچانے کیلئے سیکورٹی رسک ہونے کے باوجود کرپشن کرنے کا انکشاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا