اسلام آباد (ٹی این این)نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر دہشتگرد حملے اور مسلمانوں کے جانی نقصان پر پاکستان میں پیر کو یوم سوگ منایا اور اس سلسلے میں قومی پرچم سرنگوں رہا ۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ میں 50افراد کی شہادت پر ملک بھر میں یوم سوگ منایا گیا اور اس سلسلے میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا۔خیبرپختونخوا اسمبلی سمیت صوبے کی بیشتر سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہا ، اسی طرح پنجاب، سندھ اور بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بھی کرائسٹ چرچ واقعہ پر یوم سوگ منایا گیا ۔کئی شہروں میں عدالتی کارروائیاں بھی معطل کردی گئیں، اس کے علاوہ مذہبی و سماجی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے تعزیتی ریفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
نیوزی لینڈ میں مساجد پر دہشتگردی،ملک بھر میں یوم سوگ قومی پرچم سرنگوں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا