جعلی ڈگری کا کیس،سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ حفیظ کے حق میں بڑا فیصلہ۔

0 0

گلگت (ٹی این این) سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے جج نے عہدے سے سبکدوشی کے آخری دن وزیر اعلیٰ کے خلاف جعلی ڈگری کیس کا بڑا فیصلہ سُنا دیا۔ سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے جسٹس جاوید اقبال نےوزیراعلی گلگت بلتستان و صدر مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمن ڈگری کیس کو مفاد عامہ سے متعلق نہ ہونے کا کہہ کر خارج کردیا۔
جبکہ دوسری طرف پچھلے چار سالوں سے اس اہم کیس کے پیٹشنر پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی جمیل احمد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ سنگل بینچ اس کیس کی سماعت کر ہی نہیں سکتی۔ اُنکا کہنا تھا کہ گزشتہ چھے مہینے سے ججز کی تعداد پوری ہونے کا انتظار کر رہےتھے اورہم نے جلدی سماعت کے لئے کوئی درخواست بھی نہیں دئے تاہم اچانک اور سنگل جج کی جانب سے عہدے سے سبکدوشی کے آخری روز اس کیس کی سماعت سے خدشات پیدا ہوگئے ہیں

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website