سکردو(ٹی این این) سکردو دو ررجن سے زائد ٹینڈر رات کی تاریکی میں کرنے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سول سپلائی ڈپو طورمک کے ٹینڈر شام ڈھلے محکمہ تعمیرات عامہ بی اینڈ آر کے کیشئر نے خفیہ طور پر گاڑی سے چند مخصوص لوگوں کو جاری کی گئی گلگت بلتستان بزنس گروپ کے سربراہ انجنئیر صابر حسین نے بروقت ایگزیکٹو انجینئر کو واقعہ کے بارے میں اطلاع دی۔
واقعہ کے بارے میں فوری نوٹس لے کر مذکورہ انجینئر نے ملتوی کرانے کی یقین دہانی کرائی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ٹھیکوں کی خرید و فروخت اندرون خانہ منظور نظر افراد کو نوازنے کے سبب تصادم کے خدشات میں اضافہ ممکن ہے حالیہ دنوں پی ڈبلیو ڈی میں فائرنگ کا واقعہ اسی سلسلہ کی کڑی تھی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ چیرمین اے پی سی کیپٹن ریٹائرڈ سکندر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے لیے فنڈز رکھی گئی تھی کام کا امیدوار ان کا بیٹا مجاہد تھا ان کے کانوں کان خبر ہونے سے پہلے وزیر برقیات کے کہنے پر کسی اور کے نام ٹینڈر کرایا گیا۔ کیپٹن ریٹائرڈ سکندر کے بیٹے کی باز پرس پر سب انجینیر رضا کے درمیان تلخ کلامی نوبت فائرنگ تک آگئی۔ اس سلسلے میں چھوٹے ٹھیکہ داروں کا کہنا ہے کہ ایک مافیا ہر دور میں یہاں قابض رہا ہے جنہوں نے کرپٹ آفیسران سے مل کر پورے محکمہ کو یرغمال بنا رکھا ہے اور اپنی من پسند کے ٹھیکے اٹھا کر فروخت کرتے ہیں جس کے سبب چھوٹے اور پسے ہوئے ٹھیکہ دار میں مایوسی بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے آئے روز دنگا فساد کا نہ روکنے والا سلسلہ شروع ہو چکا ہے
سکردو محکمہ تعمیرات عامہ کا کارنامہ،رات کی تاریکی میں دو درجن سے زائد ٹینڈرمنظور کرنے کا انکشاف۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا