گلگت(چیف رپورٹر) وزیر اعلی عوام سے زمینیں چھین کر گلگت بلتستان میں مسائل پیدا کرنا چاہتے ہیں اور ایک ایسی سازش کررہے ہیں جس سے علاقے کا امن تہہ و بالا ہو مگر پی ٹی ائی ہر گز ایسا نہیں ہونے دے گی یہ بات پی ٹی ائی یوتھ ونگ گلگت بلتستان کے صدارتی امیدوار حیدر گلگتی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ وزیر اعلی گزشتہ تین سالوں سے عوام سے خالصہ سرکار کے نام پر عوامی ملکیتی زمینیں چھین کر عوام کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر کاربند ہیں جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہیں گزشتہ دنوں برمس داس کو بھی وزیر اعلی نے ایک ادارے کو الاٹ کردیا اور ایک ایس سازش کی جس سے عوام اور اداروں کے اپس میں ٹکراو ہو لیکن عمائدین و ادارے نے اس سازش کو ناکام بنایا انھوں نے کہا کہ ہم عمائدین برمس کے ساتھ کھڑے ہیں اور صوبائی حکومت کو عوامی ملکیتی زمینوں پر قبضہ نہیں کرنے دینگے۔اگر حکومت نے زمینوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو پی ٹی ائی اس اقدام کی بھرپور مخالفت کرے گی اور عوام کے ساتھ ملکر احتجاج کرے گی۔
وزیر اعلی خالصہ سرکار کے نام پر عوامی ملکیتی زمینیں چھین کر عوام کو بے گھر کرنے کے منصوبے پر کاربند ہیں۔رہنما پی ٹی آئی
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا