چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چلاس میں سلاٹر ہاوس کی تعمیر کے لئے ہنگامی بنیادوں پہ کام ہو رہا ہے۔حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق سلاٹر ہاوس کو جدید انداز میں تعمیر کیا جائگا ان خیالات کا اظہار ایکسئن لوکل گورنمنٹ دیامر دممتاز احمد نے کیا انھوں نے کہا کہ چلاس شہر میں سلاٹر ہاوس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو صاف گوشت ایک خواب بن کے رہ گیا ہے۔قصاب مالکان نے اپنی مدد آپ کے تحت بھنسیں ذبح کرنے کے دیسی ساختہ کے فرش بنائے ہیں۔جو کھلی فضا میں ہونے کی وجہ سے بلی اور کتوں کے آماجگاہ بن جاتے ہیں۔اور صاف گوشت ناممکن بن جاتا ہے۔اس حوالے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی بنے والا سلاٹر ہاوس ایک مثبت اقدام ہے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور لوکل گورنمنٹ کے ذمے داروں سے مطابعہ کرتے ہوئے کہا کہ سلاٹر ہاوس کی تعمیر جلد از جلد کی جائے۔
چلاس میں سلاٹر ہاوس کی تعمیر کے لئے ہنگامی بنیادوں پہ کام ہو رہا ہے۔ممتاز احمد
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا