اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج سکیم کے تحت رواں سال حج پر جانے والے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیب عازمین کا اعلان کر دیا۔ رواں برس حج کے لئے جانے والے خوش نصیب عازمین کے ناموں کی قرعہ اندازی کا افتتاح وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کیا۔ اس سلسلے میں مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کرتے ہوئے رواں برس فریضہ حج کے لئے 1 لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا ہے کہ مسلسل تین سال سے ناکام 10 ہزار عازمین بغیر قرعہ اندازی کامیاب قرار دیئے گئے، رواں برس 80 سال سے زائد عمر کے 2 ہزار عازمین کی درخواستیں موصول ہوئیں، اور مجموعی طور پر ایک لاکھ 7 ہزار 526 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا، جنہیں بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حج کیلئے ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد کوٹہ پاکستان کو ملا ہے، جس میں سے ساٹھ فیصد حجاج سرکاری اور چالیس فیصد نجی ٹور کمپنیوں کے ذریعے حج کرینگے، سعودی عرب نے کوٹہ 2 لاکھ کرنے کا وعدہ کیا ، حج میں روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ سب سے انقلابی قدم ہے جس کے تحت حجاج کی امیگریشن پاکستان کے ایئر پورٹس پر ہی ہوجائے گی۔
سرکاری سکیم کے تحت رواں سال حج پر جانے والےعازمین کے تعداد کا اعلان ہوگیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا