ہنزہ(پ،ر) بلتت یوتھ آرگنائزیشن BYO کا کے صدر محمدفضائل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کریم آباد ہنزہ کے نوجوانوں کی نمائندہ تنظیم بلتت یوتھ آرگنائزیشن اور کریم آباد ہنزہ کے نوجوانوں کی مدد سے گذشتہ دنوں کریم آباد ہنزہ میں صفائی مہم میں ہنزہ میونسپل کمیٹی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی تعاون قابل تعریف ہے۔ کمیٹی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ افتتاح نہ ہونے کے باوجود تعاون کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ان اداروں کے اہلکاروں کی علاقے سے لگاو کو ظاہر کرتا ہے۔ جبکہ ہنزہ میں میونسپل کمیٹی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے مطالبہ کیا کہ جلد ہنزہ میونسپل کمیٹی اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا باقاعدہ افتتاح کرکے ہنزہ جیسے اہم سیاحتی مقام میں صاف ستھرائی کا اہتمام کیا جائے۔یاد رہے کہ ضلع ہنزہ میں میونسپل کمیٹی اور ہنزہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کا عملہ پہنچا ہے صرف افتتاح نہ ہونے کے باعث صاف صفائی کا کام التواء کا شکار ہے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا