شگر(ٹی این این) شگر کے دو اہم ادارے افرادی قوت سے محروم ،محکمہ زراعت اور جنگلات میں بھرتیاں نہ ہونے کی وجہ سے م دونوں محکموں کے لئے دیا جانے والا ٹارگیٹ پورا کرنا مشکل ہوگیا ،زمینوں کی فراوانی سے فائدہ اٹھانے میں دونوں محکموں کو مشکلات کا سامنا ،فوری طور پر بھرتیاں کرکے دونوں محکموں سے سالانہ کرڑوں روپے کما سکتے ہیں تفصیلات کے مطابق ضلع بننے کے 5سال گزر جانے کے باوجود شگر کے دو اہم محکموں محکمہ جنگلات اور زراعت کو پوسٹیں نہ دینے کی وجہ سے دو اہم محکمے افرادی قوت سے محروم ہیں جس کے باعث حکومت کی جانب سے دونوں محکموں کودیا جانے والا ٹارگیٹ پور ا کرنا دونوں محکموں کے لئے ایک امتحان سے کم نہیں ہورہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر اضلاع کی نسبت شگر میں زمین زیادہ ہے جس کے باعث محکمہ جنگلات اور زراعت کے پاس زمنیوں کی کوئی کمی نہیں ہے اگر دونوں محکموں کے پاس کسی چیز کی کمی ہے تو صرف اور صرف افرادی قوت کی کمی ہے جسے حکومت توجہ دیکر سیٹیں کریٹ کریں تو یہ مسئلہ بھی ختم ہوسکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت محکمہ جنگلات کے پاس گنے چنے ملازمین ہے جس کے باعث دنوں میں ختم ہونے والا کام مہینوں میں ختم ہوتا ہے اسی طرح محکمہ زراعت بھی مختلف قسم کے نرسریوں پر کام کررہے ہیں لیکن افرادی قوت کم ہونے کی وجہ سے محکمہ زراعت کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں محکموں کے زمہ داران کی جانب سے بار بار ملازمین کی کمی کی شکایت متعلقہ اداروں کو کرواچکے ہیں مگر ضلع بن کر 5برس گزر جانے کے باوجود دونوں محکموں میں بھرتیاں عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے جس کے باعث دونوں محکموں میں افرادی قلت کا سامنا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع بننے کے بعد بعض محکموں میں بھرتیاں کی گئی ہیں تاہم محکمہ زراعت اور جنگلات جیسے منافع بخش اداروں کے بارے میں غور وفکر کرنے والا کوئی موجود نہیں ہے حکومت کی جانب سے زراعت اور جنگلات کے شعبے کی ترقی کے لئے دعوے تو بہت کرتی آرہی ہیں مگر عملی میدان میں دونوں محکموں کو مسلسل نظر انداز کی جارہا ہے جس کے باعث دونوں محکموں سے جنتا فائدہ پہنچا چائیے نہیں پہنچ رہا اگر حکومت زرہ برابر ان محکموں پر توجہ دیں تو دونوں محکمے سونے کا انڈا دینے والا محکمہ بن سکتا ہے ۔
ضلع شگر میں دو اہم سرکاری ادارے افرادی قوت سے محروم ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا