اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) پاکستان نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے گزشتہ روز سعودی عرب کے شہر Abha میں ڈرون حملے پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔دفتر خارجہ کی طرف سے آج اسلام آباد میں جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا کہ پاکستان سعودی عرب کی علاقائی سالمیت اور حرمین شریفین کو لاحق کسی قسم کے خطرات کےخلاف سعودی حکومت اور عوام سے مکمل تعاون اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے جن میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنایا جائے عالمی قانون کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی امن و استحکام کےلئے سنگین خطرہ ہیں۔
دفتر خارجہ نے کہاکہ ہم ایسے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورہر قسم کی دہشت گردی اور ایسے عزائم ناکام بنانے کےلئے سعودی حکومت کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی حکومت خصوصاً اس کی شاہی فورسز کو کسی بڑے نقصان سے پہلے ڈرون کا بروقت سراغ لگا کر اسے تباہ کرنے پر سراہتے ہیں۔ دفتر خارجہ نےکہا کہ ڈرون کا ملبہ گرنے سے سعودی باشندوں اور تارکین وطن کے زخمی ہونے اور املاک کو نقصان پہنچنے کی خبریں تشویش کا باعث ہیں اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہیں۔
یمن کے حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے شہرابہاپر ڈرون حملہ گہری تشویش ہے۔ دفتر خارجہ
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا