سکردو(ٹی این این ) ٹھیکیدار برادری میں دو گروپ بننے کے بعد کرپٹ آفیسرز اور صوبائی حکومت کے بعض وزراء جنہوں نے پورے محکمہ کو ہائی جیک کرکے اپنی مرضی اور پرچی سے چلا رہے تھے اچانک ایک الیکشن نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا اب مایوس نظر آنے لگے ہیں صوبائی حکومت کے بڑے بڑے لوگ سرجوڑ کر بیٹھ گئے مخالف گروپ سے تعلق رکھنے والے کرتا دھرتا کنٹریکٹرز کو سہانے خواب دیکھائے جانے کی بھی اطلاع موصول ہو رہی ہے ۔دوسری جانب مٹھی گرم کرکے پری بنانے والے کرپٹ آفیسرز کافی پریشان ہیں بلتستان ریجن میں ایسوسی ایشن کاالیکشن کے بعد صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی پہلے ہر کسی سے ٹینڈر فارم ٹھیکیدار سے اٹھا کر مرضی کے بندوں کو دیا جاتا تھا اب ایسا ممکن نظر نہیں آرہا۔ گلگت بلتستان بزنس گروپ نے صوبائی حکومت کے حمایت یافتہ اتحاد پینل کو کافی مشکلات پیدا کردی گئی ہے جس کی واضح دلیل کھرمنگ اور شگر میں محکمہ ایجوکیشن کے حالیہ ٹینڈرز میں زبردست مقابلہ دیکھنے کو ملا یہ سلسلہ نہ صرف بلتستان بلکہ پورے جی میں ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔بڑے کنٹریکٹر ز کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال لاکھوں روپے انجینئرنگ کونسل میں خرچ کرتے ہیں لیکن ہم اپنی مرضی سے کام نہیں کر سکتے تھے حالیہ الیکشن ہمارے لیے سودمند ثابت ہو رہی ہے کم از کم ہم اپنی مرضی سے فارم حاصل کرسکتے ہیں ورنہ ماضی میں ایسا ممکن نہیں تھا نہ صرف ڈرا دھماکہ کر بلکہ بہت سوں کو زدکوب کرنے کے واقعات بھی پیش آئے جی بی جی گروپ نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات کے پری کوالیفکیشن کمیٹی لین دین کرکے پری بنا رہا ہے منظور نظر اور مٹھی گرم کرنے والے کنٹریکٹر 5 سے 6 جگہوں پر نام ڈالتے ہیں جبکہ کیٹگری سی تھری سی فور کے ٹھیکیدار مخصوص لوگوں کے لیے بنائے گئے پری سرکل سے باہر کیا گیا ہے جس کی تفصیلات میڈیا کو بطور ثبوت پیش کیا گیا ہے گلگت بلتستان بزنس گروپ سے تعلق رکھنے والے ٹھیکیداروں نے مزید کہا ہے کہ ہم نے اپنی تحفظات متعلقہ کمیٹی کو بذریعہ درخواست جمع کی ہے ہمارے تحفظات دور نہیں کئے گئے تو ہمیں مجبور ہو کر عدالت میں جانا پڑے گا
بلتستان ریجن میں کنٹریکٹر ز ایسوسی ایشن کی گروپ بندی،کرپٹ مافیا پریشان۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا