اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این)چائنہ ریڈیو کے مطابق بیجنگ میں نیشنل پیپلز کانگریس کے دوسرے سیشن کی سائڈ لائنز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چینی وزیرخارجہ نے پاکستان کے قیام امن اور کشیدگی کے خاتمے کیلیے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی ثالثی کاخیرمقدم کرتا ہے لیکن بھارت گریز کرتا ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا اہم ترین اتحادی ہے اور ہمیشہ رہے گا تاہم چین امید کرتا ہے کہ پاکستان اور بھارت تصادم کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے مذاکرات سے مسائل کا حل نکالیں تاکہ خطے میں امن کے لیے سازگار ماحول میسر آئے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے خواہش مند ہیں، پاکستان اور بھارت کو ماضی کی تلخیاں بھلا کر اچھے تعلقات استوار کرنے چاہیئے، اس حوالے سے پاکستان کے اقدام خوش آئند اور قابل ستائش ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی،چین نے بھی بلاآخر خاموشی توڑ دی۔
More Stories
ڈیموکریٹک کے امیدوار جو بائیڈن امریکہ کے 46ویں صدر منتخب
دنیا کے امیر ترین شخص کے اثاثوں میں ایک دن میں کتنا ڈالرز کا اضافہ ہوا جان کر حیران ہونگے
دیامر بھاشا کے حوالے سے بھارتی بیان کا چین کے دفتر خارجہ نے بڑا بیان جاری کردیا