گلگت بلتستان میں سودی نظام کے خاتمے کیلئےوزیر اعلیٰ متحرک،عوام سے بھی بڑا مطالبہ کردیا۔

0 0

گلگت(پ،ر)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ صوبے سے پرائیویٹ سودی نظام کے خاتمے کیلئے حکومت گلگت بلتستان نے قانون سازی کی ہے ۔ پرائیویٹ سود کا کاروبار کرنے والوں کی نشاندہی کریں اور متعلقہ تھانے میں اطلاع دیں تاکہ معاشرے کو سود کے لعنت سے پاک کیا جاسکے۔ علمائے کرام اور اکابرین سودی نظام کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں جمعہ کے خطبات میں عوام تک پرائیویٹ سودی کاروبار کو قابل جرم بنایا گیا ہے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے اس حوالے سے بات کریں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی ہے کہ علماء ، اکابرین اور دانشوروں سے اس حوالے سے خصوصی ملاقاتیں کریں۔ صوبے میں ضرورت مند افراد کیلئے وزیر اعلیٰ بلاسود قرضے اخوت کے تحت فراہم کئے جارہے ہیں۔ عوام زیادہ سے زیادہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں۔ معاشرے کے خصوصی افراد کو باعزت زندگی گزارنے کیلئے مختلف پروگرامز کا اجراء جلد از جلد کیا جارہاہے اس حوالے سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو ہدایت کی ہے کہ مختلف اضلاع سے موصول ہونے والے خصوصی افراد کا ڈیٹا کو جلد از جلد حتمی شکل دیں ۔ مختلف اضلاع سے خصوصی افراد کو سوشل ویلفیئر محکمے کو بھیجے جانے والے ڈیٹا میں شامل نہ کرنے کے حوالے سے شکایات موصول ہورہی ہیں جو لوگ خصوصی افراد کا ڈیٹا مرتب کرنے کے دوران رہ گئے ہیں وہ 25مارچ تک متعلقہ ضلع کے سوشل ویلفیئر دفتر سے رابطہ کریں اور اپنی رجسٹریشن کرائیں۔ خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے قانو ن سازی کابینہ اجلاس میں کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خصوصی افراد کے مسائل کو حل کرنے کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر کو فوکل ڈیپارٹمنٹ مقرر کیا ہے اس کا بہت جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی جانب سے ادارے کی کارکردگی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے خودکشیوں کے واقعات کی روک تھام کیلئے قائم ہیلپ لائن اور ممبر کونسلز کی تقرری کے اقدامات کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ سوشل ویلفیئر کا محکمے کا کنٹرول وفاق کے پاس ہے صوبے میں منتقلی کے حوالے سے درکار قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔
یاد رہے گلگت بلتستان کئی اضلاع میں نجی سطح پر سودی نظام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر مسلسل عوام کی طرف سے توجہ دلایا جارہا ہے۔سوشل میڈیا پر کہا جارہا ہے کہ کئی اضلاع میں سودی نظام نے غریبوں کو عمربھر کیلئے چند افراد کا غلام بنایا ہے لوگ سودی قرض کی ادائیگیوں کیلئے مال جائداد گروی رکھنے اور فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website