تقسیم گلگت بلتستان کا فارمولہ عوام میں بڑھتے سیاسی شعور کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔ مولانا سلطان رئیس

0 0

گلگت(پ،ر) گلگت بلتستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کسی صورت درست اقدام نہیں ہو سکتا کل تک آزاد کشمیر کو بھی ملا کر گلگت بلتستان کی وحدت قائم کرنے کے نظریات کے حامل لوگ اب گلگت بلتستان کی وحدت کو ہی سبوتاژ کرنے پر تلے ہیں. گلگت بلتستان ایک وحدت ہے جو ہمیشہ قائم رہیگی. گلگت بلتستان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اس طرح کے مبھم اور تقسیم کے فارمولے سامنے لانے کا مقصد صرف عوامی توجہ اور گلگت بلتستان میں بڑھتے سیاسی شعور کو کمزور کرنے کی کوشش ہے. ان خیالات کا اظہار مولانا سلطان رئیس چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے فارمولے اس سے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں گلگت بلتستان کی جغرافیائی اور سیاسی مستقبل کے بارے کسی بھی فرد کو اپنی رائے قائم کرنے اور خواہشات کے اظہار کا پورا حق حاصل ہے مگر سب سے زیادہ ذمداری گلگت بلتستان صوبائی حکومت کی بنتی ہے مگر بدقسمتی سے ہماری اسمبلی میں آٹے کی چند بوریوں اور کلوٹ سازی سمیت اپنے مراعات میں اضافہ کرانے کیلئے گزشتہ تین سال سے اسمبلی میں شد ومد کے ساتھ سیشنز ہوئے ہیں لیکن قومی مسائل کے حوالے سے ایک بھی سیشن نہیں بلایا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ اب جاتے جاتے دونوں ہاتھوں سے سمیٹنے کے خیال سے 17 میگا واٹ تھرمل جنریٹر اور سمارٹ میٹر سمیت دیگر پراجیکٹس کے مد میں بندر بانٹ کی تیاری ہورہی ہے انہوں نےکہا کہ اگر صوبائی حکومت گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے اتنا ہی فکر مند اور سنجیدہ ہے تو وہ تھرمل کے مد میں کرپشن کے نظر ہونے والے پیسے کو کسی اچھی جگہ پر لگا کر کوئی منصوبہ شروع کیا جائے جس سے مستقبل میں فائدہ ہو سکے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website