اسلام آباد(ٹی این این)عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ میں نوبل امن انعام کا حق دار نہیں ہوں بلکہ اس کا حق دار وہ شخص ہے جو تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوبل امن انعام کا حقدار وہ شخص ہے جو مسئلہ کشمیر حل کرائے گا۔عمران خان نے کہا کہ جو شخص برصغیر میں امن اور انسانی ترقی کے لیے کوششیں کرے اور اس کا راستہ ہموار کرے وہی شخص نوبل امن انعام کا حقدار ہے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں دو مارچ کو قرارداد جمع کرائی ہے۔قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے انتہائی دانشمندانہ کردار ادا کیا۔ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بن رہا تھا اور بھارتی قیادت اپنے جارحانہ رویے سے دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آئی تھی۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کرنے کے اعلان کے بعد ان کے فیصلے کو خوب سراہا گیا۔
میں امن کے نوبل انعام کا حقدار نہیں۔ نوبل انعام کا مستحق وہ شخص ہو گا جو کشمیری عوام کی امنگوں کی روشنی میں تنازعہ کشمیر کا حل تلاش کرے گا اور برصغیر میں امن و انسانی ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 4, 2019
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا