راولپنڈی میں ضلع کھرمنگ غاسنگ تا ہلال آباد طلباء تنظیم کنونشن ,یوم تاسیس کا انعقاد۔

0 0

راولپنڈی (پ،ر) گلگت بلتستان ضلع کھرمنگ کے علاقہ غاسنگ تا ہلال آباد اسٹوڈئنس آرگنائزیشن کا یوم تاسیس و کنونشن چئیرمین ,وائس چئیرمین ,و صدر منتخب. جی ٹی ایچ ایس او کا ایک سال مکمل ہونے پر آج راولپنڈی میں یوم تاسیس و کنونشن جس میں بڑی تعداد میں طلباء و معززین نے شرکت کی جس کی صدارت سابقہ چئیرمین علی آصف بلتی نے کی۔ یوم تاسیس پروگرام میں امام جمعہ علی پور علامہ حسن محمدی , آغا محمد عرفانی، انیس حسین،محمد تقی غاسنگی ، حاجی محمد سرکردہ منٹھوکھا،حسن انصاری و دیگر نے شرکت کی ۔ سابقہ صدر مختار ثقی نے تنظیم کے اغراص و مقاصد , اور ایک سال کے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس میں آنے والے مشکلات و ممکنان کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ آخر میں ووٹنگ سے وجاہت جمیل ہلال آبادی کو صدر آغا عرفانی کو چئیرمین جبکہ اجمل عادل کو وائس چئیرمین منتخب کیا گیا۔ منتخب صدر سے چئیرمین آغا عرفانی نے حلف لی اور سب نے علاقے کی تعلیمی و دیگر ترقیاتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی یقین دیانی کی آخر میں دعا امام زمانہ کے ساتھ پروقار محفل کا اختتام کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website