چلاس (قادر حسین)جی بی سپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس نے چرس کے کاروبار میں ملوث شخص کو شاہین کوٹ میں چھاپا مار کر گرفتار کر لیا اور ملزم سے ایک کلو چرس بھی برآمد کیا گیا۔ملزم زیب عالم کو ہفتے کے روز جی بی سپیشل برانچ دیامر کے انچارج انسپکٹر شاہ خالد اور اس کے ٹیم کی نشاندہی پر ایس ایچ او سٹی تھانہ چلاس شاہ سرورکی قیادت میں پولیس ٹیم نے چھاپا مار کر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،اور چرس بھی برآمد کیا گیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔چلاس سٹی تھانہ میں قائم مقام ایس پی امیر اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چلاس میں چرس کے گھناونے دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری ہے ،اس گھناونے جرم میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں بخشا جائیگا،دیامر پولیس منشیات کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے انشاء اللہ بہت جلد دیامر کو منشیات کی لعنت سے پاک کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ دیامر پولیس گزشتہ دو سالوں سے منشیات کے خلاف برسر پیکار ہے اور اس جرم میں درجنوں منشیات فروشوں کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاگیا ہے اور مزید بھی کارروائیاں جاری ہیں ۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا