اسلام آباد(ٹی این این)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیر اعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دینے کے لئے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کو کم کروانے کے لئے انتہائی دانشمندانہ اور اہم کردار ادا کیا۔ قراداد میں کہا گیا کہ بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تنائو کا سبب بنا اور بھارتی قیادت کی جانب سے جو جارحیت کا اظہار کیا گیا اس سے دونوں ایٹمی طاقتیں جنگ کے دہانے پر آ گئی تھیں اور بھارت کے جارحانہ رویہ سے سرحد کے دونوں اطراف بسنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہو گیا تھا ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فعال اور متحرک کردار ادا کرتے ہوئے مہارت کے ساتھ ساری صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا۔ قراردا د کے متن میں کہا گیا کہ خطہ میں امن کے لئے خدمات انجام دینے پر عمران خان کو امن کا نوبل انعام دیا جائے۔
سوشل میڈیا پر نوبل پیس پرائز فار عمران خان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔عمران خان کو نوبل پیش پرائز دینے کے لیے امریکی ویب سائٹ کی پٹیشن پر 21 ہزار افراد نے دستخط کر دئیے ہیں۔اسی حوالے دنیا بھر کے مشہور شخصیات نے سوشل میڈیا ٹیوٹر پر عمران خان کو امن کا پرائز دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے
وزیر اعظم کو نوبل امن ایوارڈ کا مطالبہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ،قومی اسمبلی میں قراداد جمع۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا