اسلام آباد( ٹی این این)وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین خان گنڈا پور نے کہا ہے گلگت بلتستان کیلئے مجوزہ اصلاحاتی مسودہ قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیاجائے گا۔ اُنکا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کیلئے اب آرڈر نہیں بلکہ ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے اصلاحاتی پیکج نافذ ہوگا۔اُنکا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد نئی اصلاحات تیار کی ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت گلگت بلتستان کیلئے سیاسی، انتظامی اور عدالتی اصلاحات ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے نافذ کریگی۔ اُنکا مزید کہنا تھا کہ نئے اصلاحاتی پیکج کے مطابق گلگت بلتستان کونسل برقرار رہے گی اور اس کا کام صرف مشاورتی کونسل ہوگا۔
یاد رہے گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی لوکل قیادت کا دعویٰ ہے کہ ایکٹ آف پارلمینٹ کا مطلب گلگت بلتستان کو مکمل صوبائی اختیار ملے گا اور یہاں کے عوام کو ووٹ کا حق حاصل ہونے کے ساتھ چاروں صوبوں کے برابر تما م مالیاتی اداروں میں نمائندگی حاصل ہوگی۔جبکہ گلگت بلتستان کے سیاسی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مسلہ کشمیر پر پاکستان کا واضح موقف کے ہوتے ہوئے اس طرح کی باتیں من گھرٹ ہے جسکی کی وفاقی سطح پر کوئی حیثیت نہیں کیونکہ گلگت بلتستان تنازعہ کشمیر کی ایک اہم اکائی ہے اور گلگت بلتستان کو رائے شماری سے پہلے کسی قسم کی ایکٹ کے تحت آئین میں شامل کرنا ممکن نہیں اور نہ ہی گلگت بلتستان کو کسی قسم کے صوبے کا درجہ یا ووٹ کا حق دیا جائے گا کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں کشمیر پر پاکستان کا موقف کمزور ہوجائے گا اور بھارت کو مقبوضہ کشمیر پر مکمل طور پر قبضہ کرنے کا موقع ملے گا جس کیلئے وہ موقع کی تلاش میں ہے۔لہذا گلگت بلتستان کو اس وقت متازعہ حیثیت کو سامنے رکھ کر ہی حقوق دیا جاسکتا ہے جسکا گلگت بلتستان کے عوامی ایکشن کمیٹی اور متحدہ اپوزیشن مسلسل مطالبہ کر رہا ہے۔
گلگت بلتستان اصلاحتی پیکج کے مسودے کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،علی امین اگنڈ پور
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا