آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے کروڑوں کی ٹرانزکشن،اہم شخصیت کو گرفتار کرنے کا فیصلہ۔

0 0

کراچی(ویب ڈیسک/ٹی این این) سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سے بزنس مین گلزار احمد کے اکاؤنٹ میں کروڑوں روپے کی ٹرانزکشن کا انکشاف ہوا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آغا سراج درانی کیس میں نیب نے بزنس مین گلزار احمد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے گلزار احمد کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش بھی کر دی ہے اور نیب کی سفارش پر گلزار احمد کا نام ایف آئی اے واچ لسٹ میں بھی شامل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ گلزار احمد کی دبئی سے واپسی پر انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق گلزار احمد کے اکاؤنٹ میں آغا سراج درانی کی بیٹی کے اکاؤنٹ سےکروڑوں روپے منتقل ہوئے۔خیال رہے کہ نیب نے دو روز قبل آغا سراج درانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا جہاں سے انہیں کراچی منتقل کیا گیا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website