راولپنڈی (ٹی این این)بھارتی نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے جب بھارتی آرمی چیف سے پاکستانی آرمی چیف کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں جنرل باجوہ کو پوری طرح فالو کرتا ہوں۔ وہ جو کہتے ہیں میں سنتا ہوں، میں مکمل طور پر فیڈ بیک لیتا ہوں ،میں اس بات کا بھی علم رکھتا ہوں کہ وہ کہاں کا دورہ کر رہے ہیں، میں اُن کو ہر انداز میں فالو کرتا ہوں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جنرل بپن راوت کے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا وژن علاقائی امن اور ترقی کا ہے، اچھا ہوتا کہ بھارتی آرمی چیف پاکستانی سپہ سالار اور ان کے امن وژن کو فالو کرتے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ وہ پاکستانی آرمی چیف کو فالو کرتے ہیں، اچھا ہوتا کہ وہ جنرل باجوہ کے امن وژن کو بھی فالو کرتے، بھارت کو پاکستان کیساتھ دشمنی کوترک کرنا ہو گا۔
بھارتی آرمی چیف بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کے خدمات کا معترف۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا