ہنزہ( تحریر نیوز) ہنزہ مسگر کے مقام پر 2006 میں شروع ہونے والا پاور پراجیکٹ مکمل ہونے سے پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہو گیا ، پاور ہاؤس اورواٹر چینل کی تعمیر میں ناقص مٹیریل کے استعمال سے واٹر چینل اور پاو رہاؤس کی عمارت میں دراڑیں پڑ چکی ہیں جو کسی بھی وقت گرسکتا۔ 2006میں شروع ہونے والا یہ پراجیکٹ محکمہ برقیات اور ٹھیکیدار کی ملی بھگت سے مکمل ہونا تو دور کی بات بلکہ تعمیر شدہ کام بھی غیر معیاری ہونے کے باعث ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہیں ، گزشتہ سال وزیر اعلیٰ نے دورہ گوجال مسگر کے دوران اس وقت کے ایگزیکٹیو انجینئر برقیات نے وزیر اعلیٰ کو اپنے بریفنگ میں یقین دلایا تھا کہ یہ منصوبہ گزشتہ سال دسمبر میں مکمل ہوگا مگر محکمہ برقیات کے حکام کی وزیر اعلیٰ کو بریفنگ جھوٹ ثابت ہوگئی لیکن کوئی ایکشن لینے والا نہیں۔
دوسری مرتبہ گورنر نے مسگر پاور پراجیکٹ کے دورے کے موقع پر اس سال دسمبر تک منصوبے کو مکمل کرنے کا حکم نامہ جاری کیا تھا لیکن اُنکے احکامات پر بھی عمل ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ہنزہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسگر پاور منصوبے کی ناقص تعمیرات کا نوٹس لیکر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے اور بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا