چلاس(ٹی این این) گزشتہ کئی ماہ سے ضلع دیامر کے شہر چلاس کے قبرستانوں کو کھود کر لاشوں کی بے حرمتی کرنے والے عامل کو دیامرپولیس نے گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عامل عبدالطیف چلاس کے نواحی گاوں شلکٹ کے رہائشی ہیں جو گزشتہ کئی سالوں سے عامل کا کام کر رہے تھے۔پولیس نے جب عامل سے اس عمل کی شرعی حیثیت کے حوالے سے پوچھا تو اُس نے پولیس کو بتایا کہ وہ یہ کام لوگوں کی فلاح کیلئے اُنکے والد کی اجازت سے کر رہا لیکن اسلام میں اس عملی کی شریعت حیثیت کے حوالے سے علم نہیں۔
چلاس کے عوام قبروں کی مسلسل بے حرمتی سے گزشتہ کئی ماہ سے پریشان تھے ۔ اُنکی گرفتاری کے حوالے سے پولیس کی کارکردگی کو عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے۔دوسری طرف ایس ایچ او چلاس شاہ سرور نے عوام کے نا م اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عوام ایسے عناصر پر کڑی نظر رکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دے دیں تاکہ پولیس بروقت کاروائی کرسکے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا