گلگت بلتستان میں خاتون پولیو رضا کاروں نے جان پر کھیل کر پولیو مہم کو کامیاب بنایا، وزیر اعظم سے بڑا مطالبہ۔

0 0

نگر(ٹی این این) بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان شدید برفباری اور دشوار گزار راستوں کے باوجود ضلع نگر گلگت بلتستان کی خاتون پولیو ورکر نے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی کامیاب مہم نے دنیا کو حیران کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع نگر سید آباد پکھر گاوں سے تعلق رکھنے والی پولیو ورکرز خواتین نے چار فٹ برف میں پولیو مہم جاری رکھتے اور سخت سردی اور برف باری کے باوجود گھر گھر جاکر پولیو کے قطرے بچوں کو پلا رہی ہے۔
ان خواتین کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتےہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ جس طرح گزشتہ ماہ سوات کے پولیو رضا کاروں کو وزیراعظم ہاؤس بلا کر خراج تحسین پیش کیا گیا بلکل اسی طرح گلگت بلتستان کی ان خواتین کو بھی وزیر اعظم ہاوس دعوت دیکر اعزازات سے نوازنے کی ضرورت ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب حکومت گلگت بلتستان سے بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ اس طرح عظیم خواتین کی ذیادہ سے ذیادہ حوصلہ افرائی کیلئے وفاقی سطح پر اُن کے خدمات کے اعتراف میں انعامات سے نوازنے کیلئے کوشش کریں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website