مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جائے،بھارت نے خطرہ پیدا کرنےکی کوشش کی تو جواب کیلئے تیار ہے۔ملیحہ لودھی

0 0

نیویارک(آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کی انتہا کر چکا ہے، کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف جوابی ردعمل دے رہے ہیں، 14 فروری کے پلوامہ واقعے کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال لے تناظر میں دیکھا جائے، پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا چاہتا ہے، تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں،بھارت نے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کی تو پاکستان جواب کے لیے تیار ہے، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تلاش کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی الزام تراشیوں اور دھمکیوں سے متعلق پاکستان نے اقوام متحدہ کو آگاہ کر دیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گتریس اور صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات ہوئی۔ملیحہ لودھی نے بتایا کہ ملاقاتوں میں وہی پیغام دیا جو وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں پر مظالم کی انتہا کر چکا ہے، کشمیری عوام بھارتی مظالم کے خلاف جوابی ردعمل دے رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالیاں کی جارہی ہیں۔ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قابض افواج کی بربریت کے جواب میں رد عمل کا سلسلہ بھی جاری ہے، 14 فروری کے پلوامہ واقعے کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال لے تناظر میں دیکھا جائے۔ملیحہ لودھی کے مطابق انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو بھارتی دھمکیوں، خطے کی صورتحال اور پاکستانی مقف سے آگاہ کیا۔ پاکستان کشمیر سمیت تمام مسائل کا پرامن حل تلاش کرنا چاہتا ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website