وزیراعظم کا قوم سے اہم خطاب،پلوامہ واقعے پر بھارت کوواضح پیغام دے دیا۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کی کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دے گا۔ پلوامہ واقعے پر بھارت کو تحقیقات کی پیش کش کر دی۔وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے پلوامہ واقعے کے حوالے سے کہا کہ بھارت نے بغیرسوچے سمجھے پاکستان پر الزام لگا دیا اور یہ نہ سوچا گیا کہ اس میں پاکستان کا کیا فائدہ ہے؟ کوئی احمق ہی ہو گا جو ایسا موقع خود سبوتاژ کرے گا۔ جنگ شروع کرنا انسان کے ہاتھ میں ہوتا ہے لیکن ختم کرنا نہیں۔ ہم سعودی ولی عہد کے دورے کی تیاری کر رہے تھے، اس لئے اب بھارتی حکومت کو جواب دے رہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ اگر بھارت سمجھتا ہے کہ پاکستان پر حملہ کرے گا تو پاکستان سوچے گا نہیں بلکہ جواب دے گا۔ پلوامہ واقعہ کے حوالے سے اگر بھارت کے پاس کوئی انٹیلی جنس معلومات ہیں، تو اس کا تبادلہ کیا جائے، یہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ مسئلے کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے معاملے پر بھارت سے بات کرنے کو تیار ہیں۔ دہشتگردی اس خطے کا بڑا ایشو ہے اور ہم اسے ختم کرنا چاہتے ہیں، بھارت میں ایک نئی سوچ آنی چاہیے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website