پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) نیب کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گرد گھیرا تنگ۔پرویز خٹک،مشتاق غنی کے خلاف تحقیقات تفصیلات کے مطابق نیب نے وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت دیگر کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔نیب خیبر پختونخوا نے وزیردفاع پرویزخٹک، اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق غنی، سابق چیف سیکریٹری امجد علی خان کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے اورانہیں اگلے ہفتے طلب کیے جانے کا امکان ہے۔نیب ذرائع کے مطابق ہری پورمیں پاک آسٹریلیا انسٹیٹیوٹ کے قیام اور پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں اختیارات کا ناجائزاستعمال کیا گیا۔ سیکرٹری اعلیٰ تعلیم نے نئے ادارے کے قیام اوروفد کوآسٹریلیا لیے جانے کے لیے 30 لاکھ کا فنڈز مانگا۔ سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اورسیکریٹری فنانس نے بھاری لاگت کے باعث منصوبے کی مخالفت کی اور مخالفت کے باوجود بھی چیف سیکریٹری، مشیرتعلیم اور وزیراعلیٰ نے منصوبے کی منظوری دے دی۔سیکریٹری پی اینڈ ڈبلیو اور سیکریٹری فنانس نے نئے ادارے کے بجائے کسی ادارے کو اپ گریڈ کرنے کی تجویزدی۔ ادارے کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹرکی تعیناتی میں بھی میرٹ کو نظرانداز کیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ نے رولز کی خلاف وزری کرکے ڈاکٹرنصیر علی خان کو پی ڈی تعینات کیا۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا