سعودی ولی عہد دورہ پاکستان،حکومت نے اپوزیشن کوعشائیے میں دعوت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این)حکومت نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے میں اپوزیشن کو دعوت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیئے عشائیے میں مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف، آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری سمیت کسی اپوزیشن رہنما کو دعوت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ خراب تعلقات کے باعث اپوزیشن رہنماؤں کو نہیں بلایا گیا جبکہ اپوزیشن رہنماؤں کے خلاف چلنے والے مقدمات بھی انہیں مدعو نہ کرنے کی ایک وجہ ہے۔ماضی میں اعلیٰ سطح دوروں میں اپوزیشن لیڈر وزیراعظم اور ایوان صدر کے عشائیوں میں مدعو ہوتے تھے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website