سعودی ولی عہدکا تاریخی دورہ پاکستان،سوشل میڈیا پرپروپیگنڈہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ۔

0 0

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک/ٹی این این) سوشل میڈیا کو استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں آنے والے وی وی آئی پی وفد کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم برداشت نہیں کی جائے گی۔ جبکہ اس کے علاوہ پاکستان میں آنے والے غیر ملکی وفود کے خلاف بھی سوشل مئڈیا پر مواد اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی سفارش۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کو استعمال کرنے ہوشیار ہو جائیں۔ پاکستان میں آنے والے وی وی آئی پی وفد کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان آنے والے ہائی پروفائل شخصیت کے خلاف بھی سوشل مئڈیا پر مواد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر تعمیر وطن، امامیہ سٹوڈدنٹس آرگنائزیشن طالبات کراچی، امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور، تحریک حمایت مظلومین جہان پاکستان اور شیعہ وحدت نیوز پر غیر ضروری مواد پایا گیا۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق فیس بک پر انیس جبکہ ٹویٹر پر بیس اکاؤنٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے اکاؤنٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔ وزارت داخلہ نے سائبر ایکٹ کے تحت ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو کارروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website