سکردو( تحریر نیوز) محرم الحرام کے میں بھی گلگت بلتستان کے عوام کو حرام اور مضر صحت مرغیوں کے فیروزن گوشت سپلائی کیا جارہا ہے، حکومت کو اس سلسے میں بڑے پیمانے پر کریک ڈوان کرنے کی ضرورت ہے۔
عوام اور قصائی مارکیٹ کے کئی گوشت فروخت کرنے والے دوکانداروں نے انکشاف کیا ہے کہ سکردو اور گلگت میں قائم فیروزن کمپنیاں جو مانسہرہ سمیت ملک کے دیگر صوبوں سے فروزن گوشت منگواتے ہیں،جن میں مانسہرہ کے بیمار اور حاملہ بھینسوں سمیت حرام مرغیوں کا مضر صحت اور بدبو دار گوشت گلگت سے سکردو سمیت تمام اضلاع کو بغیر کسی ڈر خوف کے سپلائی کیا جارہا ہے۔ گلگت بلتستان میں چیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام نہ ہونے کے باعث مضر صحت اور بدبودار گوشت کے استعمال سے روزانہ سینکڑوں کے حساب سے حالت غیر ہونے کے واقعات روز کے معمول بن گئے ہیں جبکہ مضر صحت حرام اور بیمار جانوروں کے گوشت کے استعمال سے دل کے امراض میں اضافہ ہونے لگا ہے۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا