شگر(ٹی این این)شگر کی عوام کوایگزیکٹیو انجینئربی اینڈ آر شگر اقبال حسین پر مکمل اعتماد ہے۔وہ ایک ایماندار ، فرض شناس اور قابل آفیسر ہے۔ ان کی شدید بیماری کو بہانہ بناکر میڈیا ٹرائل کرنا قابل مذمت ہے۔ان کی تعیناتی کے بعد سے ضلع میں جاری ترقیاتی کاموں میں کوالٹی اور بہتری آئی ہے۔انہیں شگر سے ہٹانے کیلئے ایک بڑی لابی سازشوں میں مصروف ہے جسے شگر کی عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ان خیالات کا اظہارشگرکے مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔لوگوں کا کہنا تھا کہ یکسین شگر اقبال حسین جیسے ایماندار افسر شگر کے لئے نعمت ہے لہذا سازشی عناصر ان کے نام کو بد نام نہ کیا جائے اوران کو ایمانداری سے کام کرنے دیا جائے ۔ان کی تعیناتی کے بعد سے شگر میں جاری ترقیاتی سکیموں کی معیار بلند ہوا، انہوں نے میرٹ کو معیار بنایا۔جس کی وجہ سے کمیشن مافیا کو حقہ پانی بند ہوگیا ۔دوسری جانب میڈیا کی رابطہ کرنے پر ایکیسین شگر نے بتایا کہ وہ سخت علیل ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر چیک اپ کیلئے اسلام آباد آئے ہوئے جہاں نہ صرف علاج کررہے ہیں بلکہ محکمے کی طرف سے ایک ٹریننگ میں بھی شریک ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے علاج کیلئے آنے کیلئے باقاعدہ طور پر سیکریٹری ورکس اور کمشنر بلتستان سے تحریری اجازت لی گئی ہے۔محکمہ کے اعلی ٓفیسران سے بغیر اجازت آنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔انشاء اللہ جلد چیک اپ مکمل کرکے شگر آئوںگا اور ترقیاتی سکیموں کی بہتر طریقے سے نگرانی کرونگا۔
ضلع شگر کےایگزیکٹیو انجینئربی اینڈ آرکو ہٹانے کیلئے بڑی لابی سرگرم، عوام دفاع کیلئے تیار۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا