یاسین(ظفر اقبال)یاسین یوتھ فورم کی طرف سے شہید دیدار حسین کی جنسی تشدد اور سفاکانہ قتل کے خلاف تھاوس چوک میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اور قاتلوں کو کیفرکرادر تک پہنچانے کا مطالبہ کیا گیا۔مقررین نے اپنے خطاب میں حکومت گلگت بلتستان سے مطالبہ کیا کہ بچوں کے تحفظ کے لئے قانون سازی کریں،اور ساتھ ہی فورس کمانڈر جنرل احسان محمود کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس واقعے پر ایکشن لیا،مقررین نے مزید کہا کہ والدین اپنے بچوں کی پرورش میں کوتاہی نہ کریں ،ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ،کسی پر اندھا بھروسہ نہ کریں،مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، تاہم موقعے پر مقامی پرنٹ میڈیا یا ایلکٹرونک میڈیا کا کوئی بندہ موجود نہیں تھا،
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا