گلگت(پریس ریلیز) پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل سے جاری ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے سیکریڑی اطلاعات حکومت گلگت بلتستان کو خوابوں میں بھی امجد اور جمیل نظر آتے ہیں ۔خیراتی معاون خصوصی کاکام صرف اخبارت میں پیپلز پارٹی کے خلاف بیان بازی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔سرکاری گاڑی اور مراعات ملنے کے بعد وہ اپنا ماضی بھول چکے ہیں ۔موصوف کا کام اب بھی پی ڈبیلو ڈی میں ٹھیکے لینے اور ٹھیکدداروں سے کمیشن لینے کے سواء کچھ بھی نہیں ۔پیپلز پارٹی کے دئیے ہوئے نیم صوبائی سیٹ آپ کے تحت آ ج وہ لوگ تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں جو کل تک سبزی منڈی میں مرغیاں صاف کر کے اپنا گزر بسر کرتے تھے اور آج پیپلز پارٹی پر تنقید بھی کر رہے ہے جو کہ نمک حرامی کے مترادف ہے
دو ہزار نو میں الیکشن ہارنے کے بعد حفیظ الرحمن کالعدم جماعتوں کے ساتھ ملکر کنوداس میں جو متنازعہ تقریر اور نعرہ بازی کروا رہا تھا عوام کو سب معلوم ہے ۔2015میں حفیظ الرحمن نے کالعدم جماعتوں کے سہارے الیکشن میں حصہ لیا اور جو نعرہ لگایا وہ بھی عوام کو معلوم ہے ۔حفیظ الرحمن کا ٹولہ گلگت بلتستان میں جب اپوزیشن میں تھا تب ان لوگوں کاکاروبار دہشت گردی اور منشیات فروشی تھا ۔آج ن لیگ حکومت میں آکر دہشت گردوں کو گھروں میں بیٹھا کر پال رہی ہے جو کہ وقت ضرورت کرائے کے قاتلوں کو بلوں سے باہر نکالے گئی اور منشیات کا دھندہ حکومتی سرپرستی میں آج بھی زوروشور سے جاری ہے ۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا