اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا (کے پی) کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے شوکت یوسفزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ مسلسل عدم حاضری پر جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شوکت یوسفزئی کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 کارکنوں کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور شفقت محمود کی آج کی حاضری سے دائر استثنیٰ کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں جب کہ صدر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کی بریت کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر بحث ہو گی۔عدالت نے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا