اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) سابق صدر مملکت پرویز مشرف نے کہا ہے کہ ممکن ہے علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو، یہ بھی ممکن ہے علیم خان کو دوسرے کرپٹ لوگوں کو پکڑنے کیلئے گرفتارکیاگیاہو،علیم خان ڈبل شہرت کے حامل ہیں،ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں،عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان ہمیشہ کہتا تھا کہ ن لیگ پانچ سال حکومت میں رہی مجھے کیوں گرفتار نہیں کیا گیا۔ علیم خان کے بعد اگر کسی اور شخصیت پر ہاتھ ڈالا گیا تواچھا ہے۔علیم خان کی کرپشن کے حوالے سے ڈبل شہرت ہے۔ایک طرف لوگ تعریفین اور دوسری طرف برائی کرتے ہیں۔ عدالت ہی علیم خان بارے فیصلہ کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ممکن ہے علیم خان کوکلین چٹ دینے کیلئے گرفتار کیا گیا ہو، یہ بھی ممکن ہے کہ علیم خان کو اس لیے گرفتار کیا گیا تاکہ دوسرے مزید لوگوں کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔کیونکہ پی ٹی آئی پر الزام تھا کہ اپنے لوگوں کو پکڑا نہیں جارہا ہے۔ اس لیے حکومت نے اس الزام کو وائٹ واش کردیا ہے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پرویز مشرف نے شہبازشریف کے پروڈکشن آرڈر کے سوال پر کہا کہ انہوں نے دیکھ لیا ہے کہ نوازشریف کے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ اور یہ کن کیسز میں ملوث ہیں۔ اس سے بچنے کیلئے پی اے سی کا چیئرمین بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ جب شہبازشریف کو پی اے سی چیئرمین بنایا گیا تو میں بھی حیران تھا۔پرویز مشرف نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ لیڈر کیلئے بہت بڑی ٹف جاب ہے۔ایک بندے کو لگا کرپھر اس کونکالنا بہت مشکل کام ہے۔ میں نے اپنے دور میں گورنرز بھی تبدیل کیے۔ لیکن جب میں گورنرز تبدیل کرتا تھا توایک بار اس کو پیغام بھجوا دیتا تھا۔ پھر اس کو بلا کر بتا دیتا تھا کہ آپ کو تبدیل کرنا چاہتا ہوں۔اس لیے یہ مشکل ہے۔
سابق صدرجنرل پرویز مشرف نے علیم خان کی گرفتاری کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا