اسلام آباد(ویب ڈیسک/ٹی این این) دبئی میں وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف کے مینیجنگ ڈائریکٹرسے ملاقات کی اس ملاقات ورلڈ گورنمنٹ سمٹ کے موقع پر ہوئی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرخزانہ اسد عمر بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال اور بیل آؤٹ پیکج پر بات چیت کی گئی۔
دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کی آئی ایم ایف سے ملاقات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرچکی ہے، پھر ملاقات کا ڈرامہ کیوں ؟ انہوں نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جس نے چور دروازے سے آئی ایم ایف کی شرائط پر پیشگی عمل کیا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ بقول وزیرِ خزانہ کے حکومت نے آئی ایم جانے سے پہلے ہی شرائط مان لی ہیں ،حکومت آئی ایم ایف سے پیکج لینے سے پہلے ہی مہنگائی کا بم گرا چکی ہے،روپے کی قدر میں پینتیس فیصد سے زائد کمی، بجلی، گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ پہلے کیاجاچکا ہے۔ آئی ایم ایف کے پیکج سے پہلے ہی حکومت ہر سبسڈی بشمول حج ختم کرچکی ہے،اور اب قوم کو مزید مہنگائی کی کون سی چکی میں پیسنے کی تیاری کی جارہی ہے۔۔
ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ وزیراعظم آئی ایم ایف سربراہ سے پاکستان میں ملاقات کیوں نہیں کرسکتے ،قوم کو بتایا جائے کہ اب کون سی مزید شرائط طے کی جارہی ہیں؟، روپے کی قدر میں مزید کتنی کمی ہوگی اور ڈالر کس ریٹ پر ملے گا؟۔انہوں نے کہاکہ پارلیمان اور قوم سے سچ کے وعدے کرنے والے تمام کام خفیہ انداز میں کررہے ہیں۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ قوم حکومت کی نااہلی کی وجہ سے مہنگائی کے ایک اور طوفان کی تیاری کرے۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا