چلاس(پ،ر)داریل کھنبری ڈودوشال میں حالیہ دنون میں تین کروڑ کی کثیر رقم ہوائی سکیموں میں اپنے حواریوں میں تقسیم کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا اور متعلقہ محکموں کے افسران جو اس دھندے میں شامل ہونگے ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔کمشنر دیامر اور ڈپٹی کمشنر دیامر کبوتر کی طرح آنکھیں بند نہ کریں بلکہ ان دھندوں میں ملوچ افسران کے خلاف ایکشن لیں۔یہ قوم کا پیسہ ہے۔کوئی مال غنیمت نہیں جو اپنوں میں تقسیم کریں۔نیب اور دیگر اداروں سے سابقہ تمام ادوارکا اڈٹ کروائیں دودھ کا دودھ ہوگا۔اس دھندے میں سابقہ اور موجودہ ممبران اسمبلی سب ملوث ہیں۔غریب قوم کو قومیتوں میں ملوث کرکے ووٹ لینے والوں نے آپس میں مک مکا کرکے ایک دوسروں کی چوریوں پر پردہ ڈال رہا ہے۔اور چپ کا روزہ رکھا ہے اور غریب قوم کے پیسوں اپنی جیبین بھر رہے ہیں۔غریب ملک کو لوٹنے والوں کو حساب دینا ہو گا۔چیف سیکریٹری ‘ سیکریتری برقیات کمشنر دیامر دویژن اور ضلع دیامر کے داریل جاکر فیز ٹو کامعائنہ کرکے دیکھیں بیس دن کا کام چار ماہ میں مکمل کیوں نہیں ہورہا ہے۔داریل کے عوام بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔سخت سردی اور بجلی غائب۔ ٓخر اس خاموشی کا سبب کیا ہے ۔محکموں کے افسران ٹھیکداروں کے ساتھ ٹھیکدار بنے ہوے ہیں۔اپنی ذمہدار نبھانے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں۔اس دھندے کو اب مزید چلنے نہیں دیا جایے گا عوام مہینوں سے بجلی سے محروم ہیں۔ذمہ دار ادارے بجلی کہ یہ مسئلہ فوری طور حل کریں۔ چف سیکریٹری جناب خرم آغا ساحب سے گذارش ہے مزکورہ بالا شکایت پر فوری ایکشن لیں۔لوٹ مار کرنے والوں کو نشان عطرت بنائیں۔آپ کاروائی کریں اورکس نے کتنا لوٹا ہے ہم اس کا ثبوت دیں گے۔
گلگت بلتستان میں حفیظ الرحمٰن کی حکومت میں ہوائی دھندوں کا کام عروج پر ہے۔ ڈاکٹر زمان رہنما تحریک انصاف
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا