شگر(عابدشگری)خواتین کا باعزت روزگار ہونا اوروزیر اعظم یوتھ سکل پروگرام کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے کا عمل خوش آئندہے۔کسی بھی معاشرے کی تعمیر وترقی میں خواتین کے کردار سب سے اہم ہے۔خواتین یوتھ سکل کے تحت سکھائے ہنر کو اپنے روزمرہ کی زندگی میں لاکر اپنے فیملی اور خاندان کو سپورٹ کریں۔ ان خیالات کا اظہار الشہباز ویمن وکیشنل سنٹر شگر میں وزیر اعظم یوتھ سکل پروگرام کے تحت ۶ ماہ کی ڈریس ڈیزائنزکورس ختم کرنے والی خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام ڈپٹی کمشنر شگر زین العابدین میرانی،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد خان،چیف آفیسر ضلع کونسل محمد یعقوب،میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین اور پروگرام منیجر حسن شگری نے کیا۔وزیر اعظم یوتھ سکل پروگرام کے تحت شگر میں ڈریس ڈیزائن کورس مکمل کرنے والے خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرنے کی تقریب الشہبازوکیشنل سنٹرشگر میں منعقد ہوئی۔ جس میں کورس مکمل کرنے والے 20خواتین میںنیوٹک کی جانب ایک ایک سلائی مشین تقسیم کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوش آئند بات ہے کہ ضلع شگر جیسے پسماندہ علاقے میں بھی خواتین کی فلاح کیلئے ادارے قائم ہے۔ہماری خواتین کو مواقع میسر نہ ہونے کی وجہ سے صرف چاردیواری تک محدود ہے۔انہیں روزگار کی سہولت میسر نہیں۔اس کورس کے مکمل ہونے کے بعد خواتین کو اپنے گھر بیٹھے کمائی کا ذریعہ میسر آئیں گے۔اور وہ اپنے فیملی کیلئے سپورٹ کرسکیں گے۔مقررین نے اپنے خطاب میں ادارئے کیلئے ہر ممکن تعائون کے یقین دہانی کرائی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا