تحریک انصاف کی حکومت میں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس،گلگت بلتستان نظر انداز۔

0 0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس جاری ہے۔ قومی مالیاتی کمیشن کا پہلا اجلاس وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں جاری ہے، اجلاس میں گلگت بلتستان اور آذاد کشمیر کے علاوہ چاروں صوبائی وزرائے خزانہ اور این ایف سی کے پرائیویٹ ممبران شریک ہوں گے، وزارت خزانہ کے مطابق این ایف سی کا پہلا تعارفی اجلاس ہے جس میں ایجنڈے پرغور ہوگا۔ وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت اجلاس میں وفاق اور صوبے اپنی اپنی مالی پوزیشن کے بارے میں آگاہ کریں گے جب کہ این ایف سی قابل تقسیم قومی محاصل کی صوبوں میں تقسیم کا نیا فارمولا بھی طے کرے گا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ویسے تو گلگت بلتستان آرڈر 2018 کو گلگت بلتستان کے عوام اور یہاں کے سیاسی اور مذہبی قیادت مسترد کرچُکے ہیں لیکن اُس مسلط کردہ جی بی آرڈر 2018 کے تحت مشترکہ مفادات کونسل ،ارسا، این ایف سی ، نیشل اکنامک کونسل میں بطور مبصر گلگت بلتستان کو نمائندگی دی گئی ہے اس کے باوجود جی بی کو نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website