ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی سفاک ماں کے ہاتھوں ڈھائی سالہ بیٹی قتل ۔

0 0

کراچی(ٹی این این)ضلع غذر سے تعلق رکھنے والی سفاک ماں نےاپنی ڈھائی سالہ بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کر دیا۔ کراچی پولیسگزشتہ شام ڈیفنس فیز 8 میں فرحان شہید پارک کے قریب شہرریوں کی نشاندہی پر 28 سالہ ملزمہ شکیلہ کو ساحل پولیس نےگرفتار کیا تھا۔شہرریوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کے مذکورہ خاتون نے اپنی ڈھائی سالہ بچی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بچی انعم کی لاش آج عمار اپارٹمنٹ کے قریب دو دریا کے سمندر سے مل گئی جب کہ ملزمہ کےخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور آج ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو کے مطابق خاتون نے بیان دیا ہے کہ اس کے شوہر نے ایک ماہ قبل اسے بلاوجہ گھر سے نکال دیا تھا اور اس کے باپ نے بھی گھر میں جگہ نہ دی، وہ دربدر ہوگئی تھی، جس بنا پر بچی سے چھٹکارا پا کر خود بھی مرنا چاہتی تھی۔پولیس کے مطابق مذکورہ ملزمہ گولیمار کے علاقے سلطان آباد کالونی کی رہائشی ہے اور اس کا شوہر راشد شاہ کراچی کے نجی اسپتال میں ملازم ہے

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website