اسلام آباد (ویب ڈیسک/ٹی این این) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی ماحول نواز شریف سے ڈیل کی علامت ہے، پیپلز پارٹی سیاسی ایشوز سامنے آنے کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کرے گی، میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس سابق جسٹس کی طرح دورے نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کیلیے جو ماحول بنایا جا رہا ہے وہ ایک ڈیل کی علامت ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کے حوالے سے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی اور جب سیاسی ایشوز سامنے آئیں گے اس کے بعد لانگ مارچ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے موجودہ چیف جسٹس آف پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں موجودہ چیف جسٹس اسپتالوں کے دورے نہیں کریں گے جس طرح سے سابق چیف جسٹس اسپتالوں میں سیاستدانوں کو چیک کرنے کیلیے دورے کرتے تھے۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما برسٹر اعتزاز احسن نے نواز شریف کے ڈیل کا انکشاف کردیا۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا