اسلام آباد( ٹی این این) بھارتی مقبوضہ کشمیر کے خطہ لداخ کے عوام نے آج پورے خطے میں کرگل سکردو روڈ کی بحالی کیلئے بعد نماز جمعہ تمام مسالک کے مسجدوں سے ریلی نکالی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بعد نماز جمعہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نےانجمن امامیہ اثناعشریہ کی کال پر کرگل ٹاون میں احتجاج کیا اور مظاہرین کی جانب سے کارگل سکردو کوریڈور کی بحالی کا مطالبہ کیا۔
اس عوامی احتجاج کے رد عمل میں جموں کشمیر کے اہم رہنماچیرمین آل پارٹیز حُریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے احتجاج کی حمایت کرتے ہوئے سکردو کرگل سڑک کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ٹیوٹر پیغام میں اُنہوں نے کہا کہ صرف 120 کلومیٹر طویل سڑک کو جلدازجلد کھول کرتقسیم شدہ ریاست کے شہریوں کو ایک دوسرے سے ملنے دیا جائے اور کرگل سکردو روڈ سمیت دیگر کے تمام قدرتی راستے کھولے جائیں اور لوگوں کو اپنے پیاروں سے منسلک کرنے کی اجازت دینی چاہئے تاکہ سخت موسم کے حالات میں ضروریات تک رسائی حاصل کرسکے۔
دوسری طرف سابق وزیر اعلیٰ جموں کشمیر عمرعبداللہ نے بھی کرگل کے عوام نے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی ٹیوٹر پیغام میں کہا کہ اُنکی جماعت کرگل سکردو روڈ کی بحالی کے اس احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ حکومت ہندوستان اس اہم انسانی مسلے کی طرف سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئےسکردو کرگل سڑک کی بحالی کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔
یاد رہے گلگت بلتستان کے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود اور ڈی جی آئی ایس پی آر اس حوالے سے پہلے ہی وعدہ کرچُکے ہیں اور اُنہوں نے اس سلسلے گلگت بلتستان کے منقسم خاندانوں کو جلد خوشخبری سُنانے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔ آج سکردو میں سکردو بلتستان مرکزی جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے امام جمعہ مرکزی امامیہ جامعہ مسجد سکردو سید باقر الحینی نے بھی مطالبہ کیاہے کرگل روڈ کے حوالے سے فورس کمانڈر جی بی نے خوشخبری دینے کا کہا ہے جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے۔
Support People’s march in #Kargil demanding reopening of old Kargil-Skardu route which is just 120 kms apart ! All natural routes of divided state of J&K should be opened and people allowed to connect to their loved ones,have access to essentials in harsh weather conditions and.. pic.twitter.com/AlRcApTIj4
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) February 1, 2019
1000s march in Kargil town in support of the demand to open the Kargil-Skardu road. @JKNC_ supports this genuine demand of the people of the area & hopes that @PMOIndia will announce this important CBM when he next visits J&K. pic.twitter.com/OkEiQqIvpC
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) February 1, 2019
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا