شگر(ٹی این این)محکمہ ماہی پروری کی لاپروائی یا سردی کی شدت میں اضافہ ،جربہ ژھو (بلائنڈ لیک) شگر میں واقع ہزاروں ٹرائوٹ مچھلیاں مرنے لگی۔تفصیلات کے مطابق شگر میں واقع جھیل جربہ ژھو میں واقع محکمہ ماہی پروری کے ٹرائوٹ فش افزائش نسل فارم میں ہزاروں مچھلیاں مرگئی ہے۔مرنے والی مچھلیوں کی تعداد تین ہزار سے زائد بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق ہرسال ٹرائوٹ مچھلیوں کو دوسری جگہ منتقل کیا جاتا تھا تاہم اس سال اسی جھیل میں ہی رکھا گیا تھا ۔ جوکہ سردی کی شدت کو برداشت نہ کرتے ہوئے مرے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان مچھلیوں کو زندہ رکھنے کیلئے بجلی کے ذریعے مصنوعی بلبلے پیدا کرنا تھا جوکہ بجلی نہ ہونے اور جنریٹری کی عدم دستیابی کے باعث ممکن نہ ہوسکا جس کی وجہ سے ان مچھلیوں کی موت واقع ہوا۔
محکمہ ماہی پروری کی لاپروائی ،ضلع شگر بلائنڈ لیک میں موجود ہزاروں ٹراوٹ مچھلیوں کی زندگیاں شدید خطرے میں۔
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا