ڈسٹرک ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں امراض جلد کے ماہر ڈاکٹر نہ ہونے کیوجہ سے مریض سخت پریشان۔

0 0

چلاس(ٹی این این)چلاس ہسپتال میں سکن سپیشلسٹ کی عدم موجودگی کی وجہ سے مریض سخت پریشان ہیں ۔ضلع دیامر کے دور دراز علاقوں سے چلاس ہسپتال آنے والے جلد کے مریض سکن سپیشلسٹ نہ ہونے کی وجہ سے سخت ذہنی اذیت کا شکار ہیں اور بھاری خرچے برداشت کرکے گلگت اور ایبٹ آباد جانے پر مجبور ہیں ۔ان خیالات کا اظہاردیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے چلاس میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ چلاس ہسپتال میں صحت کا کوئی خاص نظام نہیں ہے اور ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریض پریشان ہیں ،مگر پوچھنے والا کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لیکرچلاس ہسپتال کی بگڑتی ہوئی صورت حال کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں ۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website