سرکاری ملازمین کیلئے برُی خبر، سکردو انتظامیہ نے کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔

0 0

سکردو(ٹی این این) سرکاری مکانات کو غیر قانونی قابضین سے خالی کریں گے۔ ہاوسینگ رول پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔ ذاتی مکانات رکھنے والے سرکاری ملازمین کو سرکاری مکان خالی کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار ثنا اللہ خان اسسٹنٹ کمشنر سکردو نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیرمین ہاوس الاٹمنٹ کمیٹی کے حکم پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ بہت سارے لوگ اپنے ذاتی مکانات ہونے کے باوجود سرکاری مکانات پر قابض ہیں۔ ان سے مکانات کا قبضہ چڑایا جائے گا۔ انہوں نے تمام مجسٹریس کو ہدایت دی کہ وہ اس سلسلے میں کسی قسم کے دباو کا شکار نہ ہوں تاکہ حقدار ملازمین کو مکانات مل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہاوسینگ رول کے مطابق اور ملازمین کے سکیل کے مطابق سرکاری مکانات کی الاٹمنٹ کو یقینی بنانے کے لئے واضح سفارشات کی جائے گی۔ غیر قانونی قرار دیے گئے مکانات کے الاٹیز کو نوٹسز جاری کردئیے گئے ہیں۔ بہت جلد ان کے خلاف کریک ڈاون بھی ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن ملازمین کا ایل پی سی ضلع سکردو میں موجود نہ ہوں ان کو بھی مکان خالی کرنا ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website