کراچی(ویب ڈیسک/ٹی این این) سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ سے تعلق رکھنے والی ہندو خاتون سمن بودانی کو سول جج تعینات کردیا گیا، جو پاکستان کی تاریخ میں پہلی خاتون ہندو سول جج ہیں۔ سمن بودانی نے انٹرمیڈیٹ تک تعلیم قمبر شہداد کوٹ سے حاصل کرنے کے بعد حیدرآباد سے ایل ایل بی کیا اور پھر ایک نجی تعلیمی ادارے سے ایل ایل ایم میں نمایاں نمبروں کے ساتھ کامیابی کے بعد گولڈ میڈیل حاصل کیا۔بعدازاں انہوں نے سول جج کے تقرر کے امتحانات کے دوران پوزیشن حاصل کی اور میرٹ لسٹ میں 54 ویں نمبر پر آئیں۔سمن بودانی کے والد پون ماہرِ امراض چشم ہیں اور شہداد کوٹ میں ایک کلینک چلاتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ پاکستان میں ہندو اقلیت کو نہ صرف تعلیم کے بھرپور مواقع میسر ہیں بلکہ اعلیٰ ملازمتوں کے مواقع بھی دیگر پاکستانیوں کی طرح ہی دستیاب ہیں۔
وہ پاکستان کی پہلی خاتون ہندو سول جج کے طور پر جوڈیشل اکیڈمی کراچی میں ابتدائی تربیت حاصل کریں گی اور تین ماہ کی تربیت کے بعد ان کی باضابطہ تعیناتی کی جائےگی۔
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا