راولپنڈی(ویب ڈیسک/ٹی این این)پاک فوج نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے شارٹ رینج بیلسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے جمعرات کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیسٹک میزائل نصر کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، نصر میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنایا۔تجربے سے آرمی سٹریٹجیک فورسز کمانڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے تجربے کا مشاہدہ کیا،اور پاکستان کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میزائل تیاری میں سائنسدانوں اور انجینئروں کی کاوشوں کو بھی سراہا ،۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل زبیر محمود حیات نیکامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی اور پاک فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اظہار اطمینان کیا۔ڈی جی ایس پی ڈی، کمانڈر اے ایس ایف، چیئرمین نیسکام سمیت دیگر حکام نے بھی میزائل تجربہ دیکھا، صدر مملکت ڈاکٹر عاف علوی، وزیراعظم عمران خان اور مسلح افواج کے سربراہان نے نصر میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجنئیرز اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملٹی لانچنگ پیڈ سے داغے گئے نصر میزائل نے اپنے ہدف کو کامیابی کیساتھ نشانہ بنایا۔ نصر میزائل کو فائر کرنے بعد اس کا ہدف بھی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔نصر میزائل میں تکنیکی اعتبار سے مزید جدت لائی گئی ہے۔ میزائل دشمن کے بیلسٹک میزائل اور ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ نصر میزائل سسٹم کا تجربہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی کا عکاس ہے.
Gilgit-Baltistan’s first online premier news network
GilgitBaltistan
More Stories
1971 کی جنگ نے خطہ لداخ کی محبت سے کی ہوئی شادی شدہ جوڑے کو کس طرح جدا کردیا درد ناک کہانی
خطہ بلتستان لداخ بارڈر پر پاک بھارت کے فوجی ایک دوسرے سے سگریٹ ڈرائی فروٹ کا تبادلہ کرتے ہیں مگر بچھڑے ہوئے خاُندانوں کو ملنے کیلئے لداخ سکردو روڈ آخر کیوں نہیں کھول رہا؟
عوامی ایکشن کمیٹی دو گروپوں میں تقسیم کے بعد ایک گروپ نے غذر روڑ بند کرنے کا اعلان کردیا اور غذر کے عوام کا بڑا بیان سامنے اگیا