مشترکہ جدوجہد کیلئے عوامی رابطہ مہم کمیٹی کا گلگت میں پہلا اجلاس اور بڑی کامیابی۔

0 0

گلگت(ٹی این این) سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے بعد گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کے حصول کیلئے مشترکہ جدوجہد اور باضابطہ تحریک چلانے کے اعلان کے بعد مشترکہ رابطہ کمیٹی برائے حصول حقوق کے ممبران کی قائم مقام چئیرمین عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان سید یعصوب الدین شاہ کی سربراہی میں ہوٹل ایسوسیشن کے ممبران سے ملاقات. ملاقات میں ہوٹل ایسوسیشن کے ممبران نے مکمل طور پر گلگت بلتستان کے حقوق کیلئے صف اول کا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا. واضح رہے کہ حالیہ دنوں سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کے حقوق کے بارے میں داخل درخواست کی سماعت کے بعد آنے والے فیصلے اور گلگت بلتستان کے عوام کو مزید آرڈرز کے ذریعے چلانے کے احکامات کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان. متحدہ اپوزیشن گلگت بلتستان. گلگت بلتستان سپریم کونسل اور یوتھ اویرننس فورم سمیت دیگر سیاسی و مذہبی اور طلباء تحریکوں کا مشترکہ جدوجہد کا آغاز کیا گیا ہے اور گلگت بلتستان کے تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تائید سے پرامن طور پر گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں منظم طریقے سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا جس کیلئے رابطہ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں رابطہ مہم کے بعد آئیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %
× News website