چترال بچاو پاکستان بچاو بائیک ریلی چترال سے گوادر کی جانب روانہ۔

0 0

چترال (کریم اللہ)چترال بچاؤ پاکستان بچاؤ نام سے بائیک ریلی اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی سے گوادر کی جانب روانہ ہوگئے۔ جس کا اہتمام چترال بائیکر کلب اور چترال ہیری ٹیچ اینڈ انوائرمنٹل پروٹیکشن سوسائیٹی نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ اس ریلی کے تھرو بیرونی خطوں میں چترال کا مثبت چہرہ اجاگر کرنا ، سیاحت کا فروع اور ماحولیاتی آلودگیوں کے تباہ کاریوں سے چترال کو بچانے کے لئے آگاہی دینا ہے ۔ اس کی قیادت چترال بائیکر کلب کے صدر اکرم اللہ اور چیرمین چیپس رحمت علی جوہر دوست کررہےہیں۔ ریلی کے آغاز میں چیرمین چیپس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کو 27 فیصد پانی چترال سے جارہا ہے مگر چترال ماحولیاتی تغیرات سے بری طرح متاثر ہے جس کی وجہ سے مستقبل میں اس کے انتہائی تباہ کن اثرات چترال اور پاکستان کے دوسرے حصوں پر مرتب ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس ریلی کے تھرو بیرونی دنیا کو امن ، محبت اور بھائی چارگی و ماحول دوستی کا پیغام دے رہے ہیں۔یاد رہے یہ بائیک ریلی بونی سے شروع ہوکر مختلف جگہوں سے ہوتے ہوئے گوادر میں اختتام پریز ہوگا۔

Happy
Happy
0 %
Sad
Sad
0 %
Excited
Excited
0 %
Sleepy
Sleepy
0 %
Angry
Angry
0 %
Surprise
Surprise
0 %